Featuredپنجاب

کل پوری قوم نے دیکھا کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹا ہے

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کے پی میں پیسے دے کر لوگوں کو خریدا گیا، اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پوری پاکستانی قوم نے دیکھا کہ کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ انہوں نے پیسوں سے لوگوں کے ضمیر خریدے۔ اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان جو دوسروں کو چور کہتے ہیں، وہ خود چوروں کا سردار ہے۔ کے پی میں پیسے دے کر لوگوں کو خریدا گیا۔ ویڈیو موجود ہونے کے باوجود اڑھائی سال تک وزیر قانون بنائے رکھا۔ سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے ایک دن پہلے ویڈیو ریلیز کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر بکنے کا الزام لگاتے ہیں، کل پوری قوم نے دیکھا ہے کہ کون بکا ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو معاف کرے لیکن ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close