کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر سستا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 50 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے کمی سے 95 ہزار 898 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، سونا 1841 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.07 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 17 سال بعد دوسری بار ایک ارب 11 کروڑ شیئر کا کاروبار ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں آج 35 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔