Featuredاسلام آباد

پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن شیڈول میں صرف دو روز دینے پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی قیادت و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا۔ پی پی جیسی وفاقی جماعت کے لیے اتنے کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے۔ امیدواروں کے انٹرویو، اسکروٹنی دیگر عوامل شامل ہے، جس کے لئے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے۔

تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں۔ شیڈول کے اجراء سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں۔ دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہے۔

عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں۔ ایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں ہے۔ امیدواروں کو تمام امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں۔

خط میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close