کراچی: گلشن حدید میں اغوا کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا اور ملزمان کاڈی این اےلیاجارہاہے۔ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا اور 2 سے زائد ملزمان نے زیادتی کی۔
ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ملزمان نےبیٹی کوڈیفنس کےعلاقےمیں زیادتی کانشانہ بنایا، بیٹی لاپتہ ہوئی توپولیس نےاطلاع دی آپکی بیٹی بےہوشی کی حالت میں ملی ہے، بیٹی کو16گھنٹےبعدہوش آیاتوبیان دیا اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔