لاہور : مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کے لیے عدلیہ کا پورا نظام جھونکنا عقلمندی نہیں
حکومت جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرلے انہیں ناکامی ہوگی، جہاں جہاں ووٹ ڈالے گا ن لیگ وہاں جیتےگی، جن کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے وہی بندہ مشکل میں ہے، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کا راستہ ہم روکیں گے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس فائز کو وزیراعظم کے کیسز سننے سے منع کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو اس کے بالکل الٹ ہوا تھا۔
انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھارہے ہیں، لوگ چہرے، ریمارکس اور فیصلوں کے فرق دیکھ رہے، ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارا نظام مفلوج کردیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام، عدلیہ ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اور سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ججز پر بھی یہ بات گراں گزرتی ہے کچھ مجبور بھی ہوسکتے ہیں۔
لیکن عدلیہ کی ساکھ کے لیے یہ اچھی چیز نہیں، ایک شخص کو بچانے کے لیے عدلیہ اور عدل کا پورا نظام جھونکنا عقلمندی نہیں۔