Featuredسندھ

وزیر اعلی سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے

کراچی :حلیم عادل شیخ کی وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل کرانے کے لیئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ریٹرنگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست میں کہا گیا کہ 14 فروری کو وزیر اعلیٰ نے نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔ وزیر اعلی سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔

خط کے مطابق ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیر اعلیٰ کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ سے دس سیٹیں حاصل کرکے وفاقی حکومت کو سرپرائز دینے کا بیان دیا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے استدعا کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف الیکشن رولز کے تحت کارروائی کرکے ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لینے والی پارٹیاں اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا بیان اعتراف جرم ہے، وہ انتخابات میں خرید فروخت کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کے اس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close