Featuredدنیا

طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کو سزائے موت کا حکم

نئی دہلی: بھارت میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پٹنہ میں 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے نجی اسکول کے پرنسل اروند کمار کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے مجرم پرنسپل اروند کمار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ اسکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشک کشمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو متاثرہ لڑکی کے والد کو دیا جائے گا۔

اسکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ سامنے آیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے پرنسپل اروند کمار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

بھارتی عدالت نے لڑکی کے والد کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا، متاثرہ لڑکی کے والد مزدوری کرتے ہیں، افسوسناک واقعہ اگست 2018 میں پیش آیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close