Featuredاسلام آباد
پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر کافی بھاری ثابت ہوئی
اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی، حکومت کے اڑھائی سال عوام پر کافی بھاری ثابت ہوئے۔
حکومت کے اڑھائی سال میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگے عام عوام کی پہنچ سے دور ہی ہوگئیں۔
اڑھائی سال میں چینی اوسط 38 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی، جو اب 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق دہی 19 روپے 87 پیسے فی کلو، انڈے 50 روپے 38 پیسے فی درجن، چاول 14 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے مہنگا ہوا۔
گڑ 45 روپے 61 پیسے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 199 روپے، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 265 روپے، دال ماش 106 روپے 94 پیسے، دال مسور 42 روپے 30 پیسے، دودھ 19 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔