Featuredسندھ

سپریم کورٹ کے ایکشن کے بعد تہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

دادو: مرکزی ملزم کی گرفتاری پر مطمئن ہوں ، ام رباب کی جدوجہد 3 سال بعد کامیابی کو پہنچ گئی۔

ام رباب چانڈیو نے کہا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری عوام کی جیت ہے۔

تہرے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ام رباب نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کی گرفتاری پر مطمئن ہوں، سردار اور جاگیر دار اب سمجھ لیں کہ وہ قانون سے نہیں بچ سکتے ہیں۔

ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کہ پولیس کو 3 سال پہلے ہی میرے والد، چچا اور دادا کے قتل اس معاملے پر ایکشن لے لینا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایکشن لینے کے بعد پولیس نے تہرے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ام رباب چانڈیو نے کہا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری عوام کی جیت ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں 17 جنوری 2018ء کو چانڈیو برادری کےا فراد نے فائرنگ ام رباب کے والد، چچا اور دادا کو قتل کردیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close