Featuredپنجاب

30سال بڑے بڑے کرپٹ لوگوں ،ڈاکوؤں نے ملک پر حکومت کی

میانوالی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روپیہ خرچ کرکے سینیٹ میں آنیوالا عوام کاخون چوستا ہے

جب بھی کوئی ملک قرضہ مانگتا ہے تو اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ منڈی لگی ہوئی ہے، سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے قیمتیں لگ رہی ہیں، روپیہ خرچ کرکے سینیٹ میں آنیوالا عوام کاخون چوستا ہے۔

شجرکاری مہم کی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا 10بلین ٹری سونامی کیلئے مختص جگہ دیکھ کر خوشی ہوئی، نوجوانوں کیلئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی ہوئی، یہ درخت نوجوانوں کیلئے مستقبل کیلئے اتنے ضروری ہیں جس کا اندازا نہیں کیا جاسکتا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان 10 ممالک میں سے ہے، جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، گرین ہاؤس گیس کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم تبدیل اور گرم ہورہا ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 10 ارب درخت کا منصوبہ کامیاب بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ منڈی لگی ہوئی ہے، سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے قیمتیں لگ رہی ہیں، سب نہیں بکتے لیکن کئی بکتے ہیں اور یہ 30سال سے ہورہاہے سب کو پتہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال بڑے بڑے کرپٹ لوگوں ،ڈاکوؤں نے ملک پر حکومت کی، انھوں نے صرف پیسہ چوری نہیں کیا بلکہ اخلاقیات بھی تباہ کردی ، کرپٹ لوگوں نے ایسی فضا بنا دی کہ کرپشن تو ہوتی ہے کوئی بری چیز نہیں ، یہ چیز کرپشن سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو تباہ پٹواریوں ، تھانیداروں کی کرپشن نہیں کرتی ، پٹواریوں ، تھانیداروں کی کرپشن سے لوگ تنگ ہوتے ہیں، اصل ملک اس وقت تباہ ہوتا ہے جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں، میں وزیراعظم بن کر پیسہ چوری کروں گا تو مجبوری ہوگی کہ باہر لے جاؤں، جب وزیراعظم پیسہ باہر بھیجے تو یہ منی لانڈرنگ ہے جو اس سے بھی بڑاجرم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیسہ باہر جاتا ہے تو ملک کو قرضے لینا پڑتے ہیں گھر پر زنجیرپڑجاتی ہے ، جب بھی کوئی ملک قرضہ مانگتا ہے تو اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ ڈاکو اور ان کا مافیا ہے مگر انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی، انھوں نے بیرون ملک کرپشن کے پیسے سے جائیدادیں بنائیں ، قومی خزانےسے پیسہ چوری ہوتاہے تو ملک کو نقصان ہوتاہے ، کرپٹ عناصر پھر سے سینیٹ الیکشن کیلئے پیسےاستعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close