Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل6 : دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کامیاب

کراچی: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سکس کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پی ایس ایل 6 کے دوسرے مییچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد حفیظ نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے باز بری طرح ناکام ہوئے، شیرفین رتھر فورڈ اور روی بوپارہ نے مل کر ٹیم کے اسکور کو تیز کیا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، زلمی کے شیرفین رتھر فورڈ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے ، دونوں بلے بازوں کے درمیان 64 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ رہی۔

پشاور زلمی کی جانب سے روی بوپارہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

پی ایس ایل سکس میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close