Featuredسندھ

سندھ حکومت کی جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

کراچی : صوبے  کے مختلف شہروں میں جعلی ڈاکٹروں کیخلاف گھیرا تنگ، درجنوں کلینک سیل کردیئے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، شکارپور، نوابشاہ، کشمور اور عمرکوٹ سمیت دیگر شہروں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

محکمہ کے تابڑ توڑٖ چھاپوں کے دوران47 کلینک سیل کردیے گئے جن میں ایسے کلینک بھی شامل ہیں جو پہلے سے سیل شدہ ہو نے کے باوجود دوبارہ کھلے ہوئے تھے، چھاپے کے وقت اتائی ڈاکٹرز اپنے کلینکوں سے غائب تھے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او نے کہا کہ صوبے میں ان اتائی ڈاکٹروں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ محکمہ وجود میں آیا ہے تب سے اب تک 4 ہزار 421 اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ شہر کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ایسے ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close