Featuredکھیل و ثقافت
کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ گئے
کراچی: ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل پی ایس ایل کا سفر ادھورا چھوڑ گئے
کرس گیل نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اپنا نام واقعتا پیش کیا تھا، میرا اصل مقصد پاکستان آکر کر پی ایس ایل کھیلنا تھا تاکہ پاکستانی مداحوں کو اپنی کرکٹ سے زیادہ محظوظ کرسکوں۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔
مگر بدقسمتی سے نیشنل ڈیوٹی آڑے آگئی، میں پرامید ہوں کہ ابھی کوئٹہ ٹیم کی بہت کرکٹ باقی ہے، اور ہم لاہور میں دوسرے راؤنڈ تک جائیں گے اور میں وہاں کا دورہ کرونگا۔