Featuredکھیل و ثقافت

ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست

کراچی: پشاور زلمی نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ایونٹ میں سلطانز کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز جیمز ونس ڈٹ رہے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف ‏شارٹس کھیلتے رہے۔  صرف 55 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 9 دلکش چوکے شامل ‏تھے۔ ملتانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب مقصود نے 2 جب کہ محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

زلمی کی کامیابی میں کیڈمور نے کلیدی کردار ادا کیا جنہوں نے 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ‏ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ‏ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close