عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 11فیصد کم ہیں۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے،گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے تقریبا 66 ہزار اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ 6 ہفتوں سے عالمی سطح پر کورونا کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔