Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 میں یونائیٹڈ کی دوسری فتح

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

شرجیل خان کی سنچری بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیاتھا۔

شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 197 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، حسین طلعت نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آصف علی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close