لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنے آئینی کردار تک محدود ہونا چاہیئے، عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔
مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ بطور جمہوریت پسند انہیں سب پسند بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والوں اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کی تقسیم ہیں۔ گیلانی دائیں طرف کھڑے ہونے والوں کے امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی عوام کی مجرم جماعت ہے اور عمران خان بھی عوام کے مجرم ہیں، کیونکہ انہوں نے عوام پر بے انتہا مہنگائی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی جماعت میں ہر صوبے میں تقسیم پیدا ہو چکی ہے۔ ایک جمہوری ملک میں اسٹیبلشمنٹ کا غیرجانبدار ہونا کوئی خبر نہیں ہے۔ انہیں اپنے آئینی کردار تک محدود ہونا چاہیئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز بیرون ملک جانے پر راضی ہوتیں تو مریم نواز کیخلاف ایک اور مقدمہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ سینٹ میں اوپن بیلنٹنگ کا فیصلہ پارلیمان کو کرنا ہے، اپنے فائدے کے لئے اس میں عدالت کو گھسیٹنا نہیں چاہیئے۔ اس کا فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے۔