Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست

 بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن فائںل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، اکشر پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوئی، انگلینڈ کے زیک کراؤلے نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، اکشر پٹیل نے 6، روی چندر ایشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی، روہت شرما نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان جو روٹ 5 اور جیک لیچ 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 81 رنز بناسکی اور بھارت کو جیت کے لیے 49 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے بغیر کسی کے نقصان کے حاصل کرلیا، بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

چوتھے ٹیسٹ میں شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم ایونٹ کے فائنل سے باہر ہوجائے گی اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close