دنیا کرونا وائرس کی جو ایک نئی قسم حال ہی میں دریافت ہوئی تھی، وہ اب دنیا کے مختلف حصوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
کرونا وائرس کی اس نئی قسم کیل 20 سی کا سب سے پہلے مشاہدہ جولائی 2020 میں ہوا تھا، جو لاس اینجلس کی ایک کاؤنٹی کے کیس میں دریافت ہوا۔
پھر یہ قسم اکتوبر میں جنوبی کیلی فورنیا میں دوبارہ نمودار ہوئی اور پھر نومبر و دسمبر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اب جنوبی کیلیفورنیا میں 50 فیصد کے قریب کیسز اس قسم کا نتیجہ ہیں اور اس تعداد میں ایک ماہ کے دوران لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
طبی جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس کی یہ نئی قسم امریکا کی 19 ریاستوں اور بیرون ملک 6 ممالک تک پھیل چکی ہے۔
کرونا وائرس کی یہ نئی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں کتنی جان لیوا ہے اور موجودہ ویکسینز کے خلاف کس حد تک مزاحمت کرسکتی ہے، اس حوالے سے محققین کی جانب سے ایک اور تحقیق پر کام کیا جائے گا۔
نئی اقسام کے کیسز آسٹریلیا، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، سنگاپور، برطانیہ اور اسرائیل میں دریافت ہوئے ہیں۔