Featuredاسلام آباد

حکومت عوام پر بڑا پٹرول بم گرانے کیلئے تیار

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے 7پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

حکومت عوام پر بڑا پٹرول بم گرانے کیلئے تیار ہے۔ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دروبدل کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، پٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے ، ڈیزل کی قیمت میں 19روپے61پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی ہے ، موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں6،6روپے لیٹراضافہ بنے گا۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹرپٹرول پرموجودہ عائدلیوی17روپے97پیسے اور فی لیٹرڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روہے 36پیسے ہے، قیمتوں میں ردوبدل کافیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا۔

یاد رہے 15 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی ،

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 10 روپے 79 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 43 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

گزشتہ 45 دن سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close