تحریک انصاف کی دعوت کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کی ظہرانے میں عدم شرکت
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کو دیے گئے ظہرانے میں صدر جی ڈی اے صدرالدین راشدی، وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی دعوت کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کوئی رکن تحریک انصاف کے ظہرانے میں نہیں پہنچا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔
تین مارچ کو سینیٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ اور صف بندیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر سوچ بچار شروع کردیا اور اس حوالے سے آج رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بُلالیا۔