Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی نے بھارت کو ڈیڈ لائن دے دی

آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے اس سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں بھارتی بورڈ کو پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کے ساتھ فینز اور میڈیا کو بھارتی ویزے دینے کی شرط بھی شامل ہے۔

احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ٹیکس کلیئرنس اور کوویڈ 19کے پروٹوکولز بنا کر دینے ہوں گے ان تنیوں مسائل پر بھارتی بورڈ کو تحریری طور پر لکھ کر آئی سی سی کو 31مارچ سے پہلے بھیجنے ہوں گے۔

بصورت دیگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی متحدہ عرب امارات میں منتقل کردیا جائے گا۔

گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ایشیا کپ رواں سال کرایا جانا تھا لیکن اس سال جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے جس کے لیے بھارتی ٹیم نے کوالیفائی کر لیا ہے اس وجہ سے اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close