Featuredاسلام آباد

سینیٹ انتخابات کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے

اسلام آباد :  یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ مانگ لیا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ دیں۔

آج کیئے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔ 1985 سے پارلیمان کا حصہ ہوں۔ 4 دہائیوں کو سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم حزب اختلاف کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close