Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا
اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے۔
اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا، حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے۔ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے۔ حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی۔ حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔ حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا۔ حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔