لاہور : آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کےغصے سے خوف زدہ ہیں
مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کا ساتھ دینا ملک اور عوام دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا ہے کہ کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جومسندِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بے اختیار اور بے بس ہے۔
مریم نوازنے کہا ہے کہ جب عوام کی مرضی کی بجائے اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔
سیاسی لوگوں پر3سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کا ساتھ دینا ملک اور عوام دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کر رہے ہیں۔اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن اراکین کو نامعلوم ٹیلیفون کالز کی تصدیق کر دی ۔
مریم نواز نے اپوزیشن اراکین کو نامعلوم کالز سے متعلق اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نامعلوم نمبروں سے کالز کرنے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنی چاہئیںاور ایسی کالز کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔