Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل سیزن 6 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی

 پی ایس ایل کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔

پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سےروی بوپارہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی وہ 58 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

کراچی کنگز کے ڈینئل کرسٹین نے پشاور زلمی کے خلاف ایک اوور میں 32 رنز دیے اور پی ایس ایل میں سب سے مہنگا اوور کرایا۔

کراچی کنگز کے محمد نبی 35 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

بابراعظم نے ایک اور ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد نبی کو مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close