Featuredاسلام آباد

حکومتی وزراء کی الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر پریس کانفرنس

اسلام آباد : وزیر اعظم کا بیان الیکشن کمیشن کیلئے دکھی ہونے کی نہیں ہے، بلکہ شرمندہ ہونے کی بات ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے سب سے اہم مسئلے کو اٹھایا تھا۔ ہم تو شفافیت کی بات بڑے عرصے سے کررہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیسے کا استعمال، دھاندلی اور کرپشن کا ماحول بنا دیا گیا۔ 1985 سے نواز شریف جیسے لوگ سیاست میں شامل ہوئے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک میں اخلاقیات کو نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت صاف ستھرے انتخابات پر زور دے رہی تھی۔ بنیاد ٹھیک ہوگی تو عمارت بھی مضبوط ہوگی۔ انتخاب جمہوریت کی بنیاد ہے، انتخاب شفاف ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شفاف انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی طرف سے نااہل لوگ ایوان میں آتے ہیں۔ شفاف الیکشن کے راستے میں پیسہ جیسی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔ وزیراعظم اور وزراء الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کا کردار مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف طریقے سے نہیں ہوسکے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں۔ آئینی ادارے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں۔ وزیراعظم اور ہم وزراء الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تقریر کی ہے کہ پیسہ نہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے۔ ایک الیکشن جیتنا اور ایک ہارنا یہ دھاندلی کا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ کہا انتخابات میں ادارے غیر جانبدار ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں، الیکشن کمیشن کو اپنے اقدامات سے غیر جانبداری ظاہر کرنی چاہیے، وزیر اعظم کا بیان الیکشن کمیشن کیلئے دکھی ہونے کی نہیں ہے، بلکہ شرمندہ ہونے کی بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close