Featuredاسلام آباد

عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

اس سے قبل میاں نواز شریف بھی اعتماد کا ووٹ حاصل کرچکے تھے لیکن انکی حکومت زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکی

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے نعرے بلند کیئے گئے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی شروع ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا طریقہ بتایا۔

قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں، 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد ایوان کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close