ایران اہم جوہری امور پر بات چيت کے لیے آمادہ ہوگیا
عالمی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گراسی نے کہا ہے کہ ایران نے اہم جوہری امور پر بات چيت کے لیے اتفاق کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کئی اہم وضاحت طلب امور پر مذاکرات کے لیے اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کی جانب سے سلسلہ وار ملاقات کی پیش کش قبول کر لی ہے۔