کراچی : یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز عمران نیازی کے تابوت کو کندھا دینے سے گریزاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبر پارلیمان عمران نیازی کی نالائقی سے آزادی چاہتے ہیں۔ عمران نیازی کیلئے بہتر ہے باعزت طریقے سے اقتدار چھوڑ دیں۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔