لندن : بکنگھم پیلس کا میگھن مرکل کے نسل پرستی سے متعلق بیان پر کہنا ہے کہ معاملے کو شاہی خاندان ذاتی طور پر دیکھے گا۔
میگھن مرکل کے الزامات پر شاہی محل کا ردعمل آگیا ہے۔ شاہی محل کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن کے نسل پرستی کے الزامات کو ملکہ نے انتہائی سنجیدہ لیا ہے۔ ملکہ ہیری اور میگھن کو پیش آنے والے چیلنجز پر افسردہ ہیں۔
بکنگھم پیلس نے کہا کہ ہیری، میگھن اور آرچی سے محبت برقرار رہے گی۔ میگھن نے جو مسائل اٹھائے ہیں ان کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ نسل پرستی کے معاملے کو شاہی خاندان ذاتی طور پر دیکھے گا۔