لاہور : پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹر سنجرانی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کو سرپرائز دینے کے لئے بیتاب ہیں۔
بارہ مارچ کو پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹر صادق سنجرانی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
ماضی میں بھی دو سے تین لیگی سینیٹرز پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے چکے ہیں۔