Featuredاسلام آباد

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 مارچ کو ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت کرے گی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور سینیٹ انتخابات، اپوزیشن کے دھرنے پر مشاورت کی جائے گی، ایجنڈے کے مطابق نیشنل بک فاونڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری اورممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری اورسندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں سوشل ویلفئر فنڈ 2021 کے استعمال کےلئے رہنما اصولوں کی منظوری بھی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close