Featuredاسلام آباد
جاوید لطیف کے بیان سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو الطاف حسین بننا چاہ رہے ہیں وہ انجام سے واقف رہیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا کہ جو الطاف حسین بننا چاہ رہے ہیں وہ انجام سے واقف رہیں، الطاف حسین بھی واپس نہیں آرہا آپ بھی نہیں آرہے، مریم کو لندن جانے نہیں دیں گے۔ پہلے ابو بچاؤ مہم تھی اب مجھے لندن جانے دو ہے۔
فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف احتجاج کررہی ہے، پاکستان کھپے پاکستان زندہ باد نعرہ ہر پاکستانی کا ہے۔ جاوید لطیف کے بیان سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے، نوازشریف اور الطاف حسین کی ٹریننگ ایک ہی کوکھ سے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی لوگ ہیں نہ ہی اس کا سیاسی وژن ہے، جاوید لطیف صاحب اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہم کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دے رہے، جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں، جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے۔