Featuredپنجاب

پولیس کی موجودگی میں دن دہاڑے لڑکی اغواء

چشتیاں : پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مسلح افراد لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

چشتیاں میں دن دہاڑے لڑکی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، ڈی ایس پی آفس کے قریب مسلح افراد ایک لڑکی کو گاڑی سے اتار کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق درجن سے زائد افراد نے دیدہ دلیری سے گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر لڑکی کو اغواء کرلیا لیکن پاس کھڑے پولیس اہلکار ان کا منہ دیکھتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی نواحی گاؤں بخشے خان کی رہنے والی ہے، عدالت میں پیشی کیلئے آنے والی کو غلط فہمی کی بنا پر اغواء کیا گیا۔

چشتیاں پولیس نے کسی اور کیس میں لڑکی کو بیان کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا، مسلح افراد نے غلط فہمی پر اسے اغواء کیا اور شناخت کے بعد راستے میں چھؤر کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد اہلکاروں سے بہت زیادہ تھی اس لیے ہم کوئی کارروائی نہ کرسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close