Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی
سرچ انجن گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی
گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں۔
گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔
یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔
کمپنی کی صارفین کو ایپ کے زیادہ استعمال کرنے کی کوششیں کارآمد بھی نظر آرہی ہیں۔