Featuredاسلام آباد

زرداری صاحب، زندگی کی گارنٹی دیں تو میاں صاحب واپس آ جائیں گے

اسلام آباد: مریم نواز نے والد سے متعلق بیان پر آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا زرداری صاحب، زندگی کی گارنٹی دیں تو میاں صاحب واپس آ جائیں گے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے متعلق گفتگو پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، زرداری صاحب، زندگی کی گارنٹی دیں تو میاں صاحب واپس آ جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ہیں، نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں 2 ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔

انھوں نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں آپ کی بیٹی جیسی ہوں، گلہ کرنا میرا حق ہے، مجھے میرے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، آپ نے بھی 100 سے زائد نیب کی پیشیاں بھگتیں۔

مریم کا کہنا تھا ن لیگ نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیے۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی استعفوں کے خلاف تھی، لیکن ن لیگ نے اتفاق رائے کے لیے آپ کی حمایت کی، سب جماعتوں کا اتفاق تھا، اب استعفوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close