سکھر : عدالت نے سگ گزیدگی واقعات پر فریال تالپور و دیگر کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سگ گزیدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم پی ایز کتا مار مہم کی نگرانی کیوں نہیں کررہے؟ عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ اور شکارپور سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے رتوڈیرو اور جام شورو کے اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، رکنیت معطل ہونے والوں میں فریال تالپور اور ملک اسد سکندر شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جو ایم پی اے کتا مار مہم کی نگرانی نہیں کرے گا اس کی رکنیت معطل کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔