کراچی : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں اختلاف کی ایک اور وجہ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق ن لیگ سینیٹ میں سینیٹرز اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کی جانب سے پیپلز پارٹی پر استعفے کے لیئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ استعفوں کا آپشن آخر میں ایٹم بم کی طرح استعمال کیا جائے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں اختلاف کی ایک اور وجہ ن لیگ کے سینیٹر اعظم تارڑ بھی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست بھی مانگ لی تھی، تاہم ن لیگ سینیٹ میں سینیٹرز اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی، جس پر پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات ہیں۔
اعظم تارڑ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں معطل پولیس اہلکاروں کے وکیل ہیں، وہ پیپلز پارٹی مخالف کیس کی پیروی کررہے ہیں۔ 8 مارچ 2021 کو بھی اسی مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے۔