لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ ، عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنائی ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔
انسداددہشتگردی عدالت کےجج ارشدحسین بھٹہ نےکیمپ جیل لاہور میں تقریباً 6 ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ سنایا۔
اس کیس کے چالان میں کُل 37 گواہوں کے بیانات شامل کیےگئے تھے اور 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے دونوں مجرموں عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنا اور عمر قید کی سزا کے ساتھ 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
9 ستمبر 2020 کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانےکا واقعہ پیش آیا تھا۔