Featuredسندھ

این اے 249 میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی حمایت مانگ لی

کراچی : رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی بلاول بھٹو سے ملاقات ، این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار کے لئے حمایت مانگ لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہاؤس پہنچے جہاں بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

بلاول بھٹو سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔

بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی بھی بلاول ہاؤس پہنچے۔

بلاول بھٹو اور شاہ اویس نورانی نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

این اے 249 بلدیہ ٹاون میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close