Featuredاسلام آباد

ملک بھرمیں لاک ڈاؤن سمیت مزیدپابندیاں لگ سکتی ہیں

اسلام آباد: صورت حال جس جانب جا رہی ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگا دیا جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورت حال جس جانب جا رہی ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگا دیا جائے، تاہم ہمیں متوسط طبقے اور غریبوں کی آمدنی کا بھی سوچنا ہوگا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم کو احتیاط کرنی چاہیئے، وزیراعظم کو کورونا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم سے میری کل ہی ملاقات ہوئی تھی۔ میں بھی اتوار کو کورونا کی ویکسین لگواؤنگا۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہئیے۔ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

جس طرح حالات بگڑ رہے ہیں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر سے دیکھ رہا ہوں۔ ہم ایک مرتبہ پھر بحران میں آرہے ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close