Featuredاسلام آباد

ہم قائد اعظم کے وژن پر عمل نہ کرنے کے باعث ناکام رہے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کے وژن پرعمل درآمد کرنا ہوگا

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے وژن پر عمل نہ کرنے کے باعث اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں ناکام رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک ہم زبردست صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں ناکام رہے، اس کی بنیادی وجہ قائد کے وژن پرعمل درآمد نہ کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے، عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا۔ فلاحی ریاست کیلئے پناہ گاہوں، ہیلتھ کارڈز سے غریب طبقے کا احساس کیا گیا۔

علامہ اقبال کا تصور ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی تھا،15صدی پہلے نبی کریم نے مدینہ میں پہلی فلاحی ریاست قائم کی، ریاست مدینہ قانون کی حکمرانی،جمہوریت اور رواداری پر مبنی تھی، ریاست مدینہ میں علم کی تلاش مقدس فریضہ تھی۔

چند دہائیوں میں مسلمان اگلی چند صدیوں کی سب سے بڑی تہذیب بنے، مسلمان رہنما اصولوں سے دور ہوئے تو ان کی تہذیب زوال پذیر ہوگئی، 81سال پہلے قائداعظم نے ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا جس کا تصور عظیم فلسفی اور شاعر علامہ اقبال نے پیش کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close