Featuredپنجاب

پیپلزپارٹی کی اپنی اور ن لیگ کی اپنی حکمت عملی ہے

لاہور: مریم نواز نے  بلاول بھٹو زرداری سے اختلافات کی تردید کر دی۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، پیپلزپارٹی کی اپنی اور ن لیگ کی اپنی حکمت عملی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکھٹے ہیں پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی،اس میں کسی اور کا عمل دخل نہیں۔

مریم نواز کا اپنے اوپر بنے مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی اور انتقام پر مبنی مقدمہ ہے، پہلے کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، اس مرتبہ اِن کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی۔

مریم نواز نےکہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے، اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، اگر عمران خان گھر نہ جا رہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ انتقام سہہ کر برداشت کر کے ان کو ایکسپوز کیا ہے، نیب کو یہ موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، ان کی اپنی اسٹریٹیجی ہے ہماری اپنی اسٹریٹیجی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نےکسی کوذاتی طور پر 26 مارچ کو نیب میں پیشی کے موقع پر دعوت نہیں دی، فضل الرحمٰن کا اظہار یکجہتی پر شکریہ، مولانا فضل الرحمٰن نے میری پیشی پر پی ڈی ایم جماعتوں کے شامل ہونےکا ذکر کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close