ایشوریہ رائے نے توہین آمیز سوال پر امریکی میزبان کا منہ بند کروا دیا
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے امریکی میزبان کو چپ کروا دیا
اداکارہ ایشوریہ رائے نے امریکی میزبان اور مصنف ڈیویڈ لیٹر مین کے شادی کے بعد بھی ماں باپ کے ہمراہ ایک گھر میں رہنے سے متعلق توہین آمیز سوال پر ان کا منہ بند کروا دیا۔
امریکی ٹیلیویژن کے متنازع میزبان ڈیویڈ لیٹرمین جو کہ اکثر ہی اپنے متنازعہ تبصروں کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوتے رہتے ہیں ایک بار پھر سے تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر ڈیویڈ لیٹرمین کی ایک پرانی ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ ایشوریہ کا انٹرویو لے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرویو کے دوران ’انہوں نے اداکارہ سے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک سوال کیا کہ کیا آپ بھی ابھی تک اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتی ہیں جیسا کہ یہ جنوبی ایشیا کی تہذیب کا حصہ ہے۔‘
David Letterman really tried to make fun of Aishwarya Rai for living with her parents… pic.twitter.com/h5FY9P1bfH
— sameera khan (@SameeraKhan) March 24, 2021
ڈیویڈ لیٹرمین کے اس نامناسب سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے والدین کے ساتھ رہنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے جیسا کہ یہ بھارت کی تہذیب بھی ہے اور اس طرح ہمیں اپنے والدین کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے کسی اپاؤنٹمنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔