Featuredپنجاب

نیب لاہور کے باہر کا علاقہ ریڈ زون قرار

لاہور: ن لیگی کارکنوں کے ممکنہ مظاہرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب دفتر میں مریم نوازکی پیشی کے موقع پر کارکنوں کے ممکنہ مظاہرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نیب دفتر کے باہر کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب دفتر کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

نیب دفتر کےاردگرد 3 سو میٹر پر کنٹینرز لگائےجائیں گے، نیب دفتر تک صرف مریم نوازکی گاڑی ہی جاسکےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close