Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی نیب پیشی میں شریک ہونے کا اعلان

نیب پر حملہ آور ہونے نہیں بلکہ احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں

لاہور : پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اختلافات ختم ہوتے نظر آ رہے ہیں

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب پر حملہ آور ہونے نہیں بلکہ احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کارکنان سمیت نیب آفس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ پرامن طور پر نیب کے آفس اظہار یکجہتی کے لئے جائیں گے۔ حکومت تماشا بنائے تو خود تماشا بنے گی قانون نیب کی لونڈی نہیں کہ جہاں مرضی ریڈ زون بنادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کل مریم نواز کو روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست خارج کردی۔ مریم نواز ساڑھے 9 بجے پی ڈی ایم قائدین کے ساتھ ماڈل ٹاؤن سے نیب آفس جائیں گی۔ مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے براستہ فیروز پور روڈ سے ہوتے ہوئے نیب آفس پہنچیں گی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کررہا ہے وہ احتساب نہیں۔ نیب پر حملہ آور ہونے نہیں بلکہ احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں، لانگ مارچ سمیت تمام چھبیس نکات پر اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عدم برداشت سے بہت نقصان پہنچایا، لانگ مارچ کے ساتھ ہیں، استعفوں کے بغیر بھی لانگ مارچ طریقے سے ہو سکتا ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ نیب کو مالم جبہ، آٹا، چینی چور نظر نہیں آرہے، صرف اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے احتساب کیا جارہا ہے۔ نیب کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close