امریکا کے صدرجو بائیڈن نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز دی ہے۔
جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے فون پر تبادلہ خیال کے دوران یہ تجویز پیش کی۔
امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ لازمی طور پر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے جیسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت متعدد ممالک کو سڑکیں ، ریلوے ، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔