Featuredاسلام آباد
فواد چوہدری کا دعویٰ: پاکستان بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو نظر آجائے گا
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اورکراچی میں چاند واضح طور پردیکھا جا سکے گا اور انشااللہ پہلا رمضان 14 اپریل کو ہوگا۔
The moon of Ramzam , 1442 AH will be sighted on the evening of April 13, 2021, and the first Ramzan will be on the 14th April, 2021 ( InshaAllah). The moon will be clearly sighted in Islamabad, Lahore, Peshawar and Karachi.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) April 3, 2021