Featuredسندھ

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراسرار واقعہ پیش آیا

کراچی : شیرشاہ کے قریب آسمان سے بھاری چیزیں گرنے سے علاقے میں شدید خوف وہراس

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گریں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، جس کے بعد بھاری آہنی اشیا زمین میں دھنس گئیں جبکہ واقعے میں میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پاک کالونی اور سائٹ میں 3 مقامات پر فضا سے گرنے والی بھاری آہنی اشیا کو تجزیے کے لئے بھجوا دیا گیا ، آہنی ٹکڑوں کے تجزیے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

پولیس نے بھاری آہنی آلات گرنے کے واقعے کے حوالے سے اطراف کے گھروں کے مکینوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں ، خاتون نے بیان میں کہا کہ صبح ساڑھے دس اور گیارہ کے درمیان زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد اندھیرا چھاگیا اور گھر ہل گیا تھا،کچھ ہوش نہیں رہا، واقعےکےدوران 2بچےمعمولی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساوتھ زون کی بی ڈی ٹیم متاثرہ گھر سےشواہد اکھٹا کررہی ہے، پاک کالونی تھانے کی حدود میں چوہدری ارشد کےگودام میں دھماکےکی اطلاعات بھی ملیں جبکہ لوہے کے ٹکرے میوہ شاہ قبرستان اور گھروں پربھی گرے۔

ایس ایچ او شیرشاہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ 4 بندے مل کربھی گرےٹکڑےکو ہلا نہیں سکتے، مزید تحقیقات کے لیے پاک کالونی جارہے ہیں، جائزہ لینے کے بعد بتا سکیں گے کہ ٹکڑاکہاں سے آیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ بوائلر پھٹا ہے تاہم عقل اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ یہ بوائلر کا حادثہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close